جے پور،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آل انڈیا کیمسٹ ایسوسی ایشن کے اعلان پر ادویات کی آن لائن فروخت کی مخالفت میں منعقدبند کی حمایت میں جمعہ کو ریاست میں دوا کی قریب 40 ہزار دکانیں بند رہیں۔راجستھان کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر آر بی پوری نے بتایا کہ ریاست کے قریب 40 ہزار دوا فروشوں نے اپنی دکانیں بند رکھی ہیں، اگرچہ ایمرجنسی کی صورت میں ذخیرہ کردہ ادویات سے صارفین کے لیے دوائیاں دستیاب کرا کر امداد فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بند سے تقریبا 75 لاکھ سے ایک کروڑ روپے کا کاروباری نقصان ہوا ہے۔پوری نے بتایا کہ ادویات کی آن لائن فروخت بغیر ڈاکٹر کی پرچی سے ہو سکے گی اور ریگولیٹری اتھارٹی ادویات فروخت پر کوئی نگرانی نہیں رکھ سکے گا جس سے قانون کے غلط استعمال کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم اور وزیر صحت کو میمورنڈم بھیج کر ادویات کی کو آن لائن فروختگی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔